
ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ میدانوں سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری کرردہ بیان کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
شاداب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے۔
Shadab Khan advised six-week rest
AdvertisementMore: https://t.co/ABWC9KoBHW pic.twitter.com/mrTVIzJkWr
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 26, 2020
واضح رہے کہ شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔
شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News