Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی فیلڈرز نے بالرز کی محنت پر پانی پھیر دیا

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی فیلڈرز نے بالرز کی محنت پر پانی پھیر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے۔

ماؤنٹ میگنوئی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں 4 رنز پر ٹام لیتھم (4)کی وکٹ حاصل کرکے جارحانہ آغاز کیا۔

13 کے مجموعی اسکور پر ٹام بلنڈیل کو بھی شاہین شاہ آفریدی نے پویلین واپس بھیج دیا۔ تاہم 19 کے انفرادی اسکور پر کیچ ڈراپ کیے جانے کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن نے روس ٹیلر  کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی۔

روس ٹیلر 70 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا شکار بنے۔اس کے بعد محمد عباس نے نسیم شاہ کی گیند پر ہینری نکلز کا ایک کے انفرادی اسکور پر آسان  کیچ ڈراپ کردیا  ۔دن  کے اختتامی مراحل میں حارث سہیل نے کین ولیمسن کا ایک اور کیچ ڈراپ کردیا۔

دن کے اختتام کین ولیمسن 94 اور ہینری نکلز 42 رنز پر کریز موجود ہیں۔

قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ  ہم نے نئی گیند کے ساتھ نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تاہم  ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی گیند نیا ہے، کوشش کریں گے کہ کل جلدی وکٹیں حاصل کرسکیں۔جو غلطیاں آج ہوئیں کل انہیں نہیں دہرائیں گے۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ   نیوزی لینڈ کے بلے باز ان کنڈیشنز سے واقف ہیں۔  کین ولیمسن نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر