
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 14 سال بعد دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
دوطرفہ سیریز میں شامل 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کا یہ 14 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
AdvertisementPCB announces details of South Africa’s first tour to Pakistan in 14 years
More: https://t.co/NA8rxggYIV#HarHaalMainCricket #PAKvSA pic.twitter.com/BIWq0Z2D0U
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 9, 2020
اس دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کی غرض سے 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم راولپنڈی روانہ ہوجائے گی، جہاں وہ 4فروری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرے گی۔
سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11, 13 اور 14 فروری کو ہوں گے۔
دورے میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کرے گی، جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ سال 2007 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔دونوں ٹیموں نے 2010 اور 2013 میں پاکستان کی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو یعنی متحدہ عرب امارات میں کھیلیں تھیں۔
سال 1995 کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان گیارہ میں سے سات میں جنوبی افریقہ جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس اب یہ ایک سنہری موقع ہوگا کہ وہ 18 سال بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے سکے۔
فی الحال آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں پاکستان کی سرزمین پر کبھی کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی دونوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
شیڈول:
پہلا ٹیسٹ میچ ،26 تا 30 جنوری بمقام کراچی
دوسرا ٹیسٹ میچ ، 4 تا 8 فروری بمقام راولپنڈی
پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ، 11 فروری بمقام لاہور
دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ، 13 فروری بمقام لاہور
تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ، 14 فروری بمقام لاہور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News