
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک جنوبی افریقی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
The first #SAvENG ODI has been postponed after a South Africa player tested positive for COVID-19. pic.twitter.com/O7RNpUWGg3
— ICC (@ICC) December 4, 2020
میچ منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم سے واپس ہوٹل چلی گئی ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
آج منسوخ ہونے والا میچ اب 6 دسمبر (اتوار)کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 7 دسمبر (پیر) کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر (بدھ) کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News