Advertisement

نیشنل ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ پی سی بی چیلنجرز نے جیت لی

پی سی بی چیلنجرزنے نیشنل ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ‏ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جانے والی نیشنل  ٹرائنگولر ویمنز کرکٹ  چیمپئن شپ پی سی بی چیلنجرز نے جیت لی ۔

پی سی بی چیلنجرز نے فائنل میں پی سی بی ڈائنا مائٹس کو 7 رنز سے شکست دی ۔

پی سی بی ڈائنا مائٹس نے   ٹاس  جیت کر  پی سی بی چیلنجرز  کو  پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔

پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ۔ صدف شمس  اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 15 رنز جوڑے ۔ کپتان منیبہ علی 9 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئیں ۔ صدف شمس نے 18 رنز بنائے ۔

Advertisement

کائنات حفیظ نے 27 گیندوں پر 31 رنز تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے ۔ بسمہ معروف 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ وحیدہ  اختر 11 اور فاطمہ ثناء 24 رنز بنا کر  ناٹ آؤٹ رہیں ۔

Advertisement

‏ پی سی بی ڈائنا مائٹس  کی جانب سے سبحا نہ طارق نے چار اوورز  میں 37 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک  ایک وکٹ حاصل کی ۔

‏ہدف کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنا مائٹس مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی ۔

ناہیدہ خان  نے 39، عائشہ ظفر نے  ایک ، حفصہ خالد نے 20 ، عمیمہ سہیل نے 12 اور ارم جاوید نے 15 رنز بنائے ۔ کائنات امتیاز 29 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔

پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو جبکہ ایمن انور ، فاطمہ ثناء ، اور ندا ڈارنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کائنات حفیظ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

کائنات امتیاز کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔انہوں نےٹورنامنٹ میں 111 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
Next Article
Exit mobile version