
کرکٹ کی تاریخ میں اس وقت انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی ایک ہی گیند پر دو مرتبہ رن آؤٹ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے جیک ویدرلڈ سڈنی تھنڈرزکے خلاف میچ میں ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آوٹ ہوگئے۔
سڈنی تھنڈر کے کرس گرین کی گیند پر فل سالٹ نے سامنے شاٹ کھیلا جس پر گیند بولر کے ہاتھ کو چھوتے ہوئے اسٹمپس پر لگی، اس وقت نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود جیک ویدرلڈ بلا ہوا میں ہونے کے سبب رن آوٹ ہوگئے تھے۔
What just happened?! Jake Weatherald somehow got run out at both ends, on the same ball! 🤯
AdvertisementA @KFCAustralia Bucket Moment | #BBL10 pic.twitter.com/eLRurkBQtp
— KFC Big Bash League (@BBL) January 24, 2021
امپائر کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ آنا باقی تھا کہ فل سالٹ کی جانب سے سنگل کی کال پر جیک ویدریلڈ بھاگے مگر صورتحال سمجھ نہ آنے کے سبب وہ دیر سے بھاگے اور ان کے کریز تک پہنچنے سے قبل ہی وکٹ کیپر نے گیند وصول کرکے بیلز گرا دیں۔
اس طرح جیک ویدریلڈ بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آوٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News