Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کھلاڑیوں کی ٹوئیٹر پر لفظی جنگ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

Now Reading:

قومی کھلاڑیوں کی ٹوئیٹر پر لفظی جنگ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

قومی کرکٹرز محمد حفیظ ، سرفراز احمد اور محمد عامر کی ٹوئیٹر پر لفظی جنگ کا پی سی بی نے نوٹس لے لیا۔

ذائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ٹوئیٹر پر بیانات   کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹیم مینجمنٹ نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد سے بیانات کے معاملے پر بات  کی ہےاور دونوں کھلاڑیوں کو  بیانات کے ذریعے تنازعات میں پڑنے  سے منع کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر نے کرکٹرز سے خود بات کرکےمعاملہ رفع دفعہ کرا دیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی عہدیداران کھلاڑیوں کے  بیانات پر ناخوش تھے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل محمد حفیظ  نے محمد رضوان کے لیے ٹوئیٹ  میں کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ تمہیں خود کو پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ثابت کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔

جس پر سرفراز احمد نے رد عمل دیتے ہوئے جوابی ٹوئیٹ  میں کہا تھا  کہ حفیظ بھائی   سبھی وکٹ کیپر  امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف ، سلیم یوسف ، معین خان، راشد لطیف ، کامران اکمل اور محمد رضوان ،جو جو  بھی پاکستان کے لیے  کھیلے،نمبر ون ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب  فاسٹ بولر محمد عامر  بھی سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

محمد عامر نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں۔آپ کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم دو سال نمبر ون رہی اور چیمپئنز ٹرافی  بھی جیتی۔

Advertisement

محمد عامر نے مزیدلکھا کہ سرفراز احمد پاکستان کا فخر ہیں لوگوں کا کام فضول بولنا ہوتا ہے جس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

اس ٹوئیٹ کے بعد محمد حفیظ نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظر  اور شیلو مائنڈڈ سوچ بے نقاب ہوگئی۔

Advertisement

اس ٹوئیٹ میں ظاہری طور پر محمد حفیظ نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم ان کا اشارہ غالباً سرفراز احمد اور محمد عامر کی جانب تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر