
پاوری گرل کے نام سے مشہور ہونے والی دنا نیر مبین کیا اب پشاور زلمی کی بڑی سلیبریٹی کاسٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟
’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سے وائرل ہونے والی لڑکی دنانیر مبین نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
دنانیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
Yellow is the official color of the season! Can you guess what’s coming next? 🙊💛 #ZKINGDOM #YellowStorm pic.twitter.com/SBDEQsaNB8
Advertisement— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) February 19, 2021
ان دلکش تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’پیلا موسم کا آفیشل رنگ ہے‘، ’کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟
دنانیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں پشاور زلمی کے ہیش ٹیگ ’یلو اسٹورم‘ کا بھی استعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News