
نیوزی لینڈ کے کولن منرو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی کولن منرو ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی جگہ کم پڑنے کے باعث کولن منرو نے ملک سے باہر نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ حکومت ملک میں واپس آنے والے شہریوں کے لیے مئی تک قرنطینہ کی جگہ نہ ہونے کا اعلان کر چکی ہے۔
کولن منرو اگر سپر لیگ کھیلتے تو مارچ میں وطن واپسی پر قرنطینہ میں جگہ نہ ملنے کا اندیشہ تھا۔
واضح رہے کہ کولن منرو نے پی ایس ایل 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News