
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا ۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی کپتان ہینرک کلاسین نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
ٹرافی رونمائی کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل ہوئی۔
ٹرافی رونمائی کی تقریب میں کورونا پروٹوکول کا بھی خیال رکھا گیا۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی معرکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News