
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے میچز کے دوران 20 فیصد شائقین کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
فیصلے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے۔
AdvertisementNCOC allows limited fans to attend #HBLPSL6. More: https://t.co/PHuX3N5HSZ pic.twitter.com/LcV61b9UjA
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 4, 2021
اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے منتظمین اور پی سی بی، میچز کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں سےحکومت کی جانب سے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر مکمل عمل کروائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے اپنی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان جلدکردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News