قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے تاہم وہ پہلا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب ابھی ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
حسن علی کا تیسرا ٹیسٹ اب کل ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں وہ قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جوائن کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement