Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوبارہ ایونٹ کروانا مشکل ہوگا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

Now Reading:

دوبارہ ایونٹ کروانا مشکل ہوگا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایونٹ کروانا اور بھروسہ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن  ملتوی کیے جانے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری تھی ، اب  آگے کی ونڈو تلاش کریں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ  بائیو سیکیور ببل میں ایک دوسرےپر بھروسہ کرناہوتا ہے۔ ہم سال کے اختتام سےقبل بقیہ میچز   کرانے کے لیے پرامید ہیں ۔فرنچائز  اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرری شیڈول کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مداحوں اور میڈیا نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔  ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی سی ای او نے کہا کہ  ہر کسی نےپی ایس ایل میں بہت انویسٹمنٹ کی ہے۔ افسوس ہوا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 ملتوی کرنا پڑا۔ فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا گیا۔

وسیم خان نے کہا کہ  نیشنل ٹی ٹوئنٹی ، قائداعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کامیابی سے منعقد کروایا۔ ہم ونڈو تلاش کررہے ہیں جس میں پی ایس ایل شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   شروعات میں ایس او پی کی ایک چھوٹی غلطی ہوئی تھی، حالات ایسے ہوگئے تھے کہ بروقت اقدامات کرنا پڑے۔  ابھی کھلاڑیوں کو بحفاظت واپس روانہ کرنا ہے۔

Advertisement

پی سی بی سی ای او نے کہا کہ   فرنچائز نے پی ایس ایل پر کافی پیسہ خرچ کیا ہے، اگر سب ایک پیج پر ہوں گے تب ہی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔  کسی کو بھی قصور وار  نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے، مالی طور پر سب کو ہی  نقصان پہنچ رہا ہے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ   بورڈ آ ف گورنرز کی میٹنگ میں معاملہ زیر بحث لائیں گے، کہاں اور کس مقام پر کوتاہی ہوئی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر