Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محمد رضوان کے ناقابل شکست 82 رنز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ڈیبیوٹنٹ دانش عزیز 15 اور فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہیں کھیل سکا۔

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے اور ویسلے میڈھویرے نے 2،2 جبکہ بلیسنگ مزارابانی اور رچرڈ نگاراو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان کے 138 رنز بناسکی۔ کریگ اروین 34 ، لیوک جونگوے ناقابل شکست 30 اور کامون ہوکامے 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 3، محمد حسنین نے 2 جبکہ محمد حفیظ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان  نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر