Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کو آئی سی سی میگا ایونٹس میں دو مرتبہ شکست دینے والا واحد کپتان

Now Reading:

بھارت کو آئی سی سی میگا ایونٹس میں دو مرتبہ شکست دینے والا واحد کپتان
سرفراز احمد ٹھنڈی کوک اور فرائس کے دیوانے

سرفراز احمد ٹھنڈی کوک اور فرائس کے دیوانے

آئی سی سی میگا ایونٹس کے فائنل میں بھارت کو دو مرتبہ بد ترین شکست دینے والے سابق کپتان سرفراز   34 برس کے ہوگئے۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی  رینکنگ میں تقریباً دو سال تک پاکستان  ٹیم کو نمبر ون پوزیشن پر رکھنے والے سرفراز احمد کا تعلق کراچی کے ایک متوسط گھرانے سے ہے۔

سرفراز احمد نے  ون ڈے ڈیبیو 2007 میں بھارت کے خلاف کیا تھا جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔ تاہم وہ ٹیم کا مسلسل حصہ 2015 کے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بنے۔

https://twitter.com/ICC/status/1263688618331254785

2015  کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6 کیچز پکڑ کر انہوں نے نہ صرف ایڈم گلکرسٹ کا ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ برق رفتار 49 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

2019 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے  والے سرفراز احمد وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں بھارت کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1395982321128509440

2006 انڈر 19 ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 110 رنز کے مختصر ہدف کا کامیابی سے دفاع کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سرفراز احمد ہی کی قیادت میں 2017 میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔یہ  آئی سی سی کے کسی بھی میگا ایونٹ  کے فائنل میں  اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1395930274869952512

سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ان سے قبل کوئی پاکستانی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا تھا۔

Advertisement

https://twitter.com/HomeOfCricket/status/1395992824219258881

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ڈیرن سیمی کے علاوہ سرفراز احمد وہ  واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے تین مرتبہ فائنل  میں رسائی حاصل کی ۔

2019 میں سرفراز احمد کی قیادت  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سرفراز احمد کے یوم پیدائش پر آئی سی سی ، پی سی بی اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سمیت دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نیک تمنائیں اور خراج عقیدت   پیش کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر