Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کو 7 برس بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست

Now Reading:

انگلینڈ کو 7 برس بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 7 برس بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے  38 رنز کا آسان ہدف ملا تھا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 388 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی ڈیوون کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1404092469843726343

واضح رہے کہ 7 برس قبل انگلینڈ کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر