
پی ایس ایل 6 کے آج ہونے والے واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا مقابلہ رات 09 بجے ہوگا۔
ابوظہبی میں پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈاورکراچی کنگزکے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔
میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکی کپتانی اسٹار آل راونڈر شاداب خان کریں گے جبکہ کراچی کنگزعماد وسیم کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کے جاری سیزن میں پہلے ایک مقابلہ ہوچکا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔
ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی اور ملتان سلطانز کی پانچویں پوزیشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News