Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کے والد کن مشکلات کے بعد انہیں کرکٹر بنانے میں کامیاب ہوئے؟

Now Reading:

حارث رؤف کے والد کن مشکلات کے بعد انہیں کرکٹر بنانے میں کامیاب ہوئے؟

عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رؤف نے 4 قیمتی وکٹیں لیں  جس کے بعد تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو غلط ثابت کردیا ہے۔

کرکٹر حارث رؤف کی بہترین کارکردگی پر جب ان کے والدین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ حارث کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔

ان کے والد نے اپنے ابتدائی حالات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  جو وقت ہمارا گزر گیا، اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ اور دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حارث چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا کیونکہ  میں کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھا لیکن حارث کا شوق دیکھتے ہوئے میں نے اسے ہدایت کی کہ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ تمہیں پاس بھی ہونا ہے اور وہ ہمیشہ پاس ہوتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ حارث اپنی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر آج  اس مقام پر پہنچا ہے اللہ اسے اور کامیابی عطا کرے۔

Advertisement

دوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے حارث رؤف نے بتایا کہ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بن جائیں لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے آگے جانا بہت مشکل ہے۔

خیال رہے کہ آج حارث رؤف ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کے پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر