Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

ڈھاکہ: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

 ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈٰیم میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا  دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔

پہلی اننگ

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو 34 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عاطف حسین نے 21 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم، حارث روف اور محمد نواز نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

دوسری اننگ

بنگلادیش کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی جانب سے اوپننگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں محمد رضوان اور فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 97 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد رضوان 39 رنز بناکر امین الاسلام کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

اس میچ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے ناقابل شکست 57 بناکر میچ کو یکطرفہ کردیا اور یوں پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

بنگلادیش کی جانب سے امین الاسلام اور مستفیظ الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دورہ بنگلادیش کے دوران پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر