
گروپ 1 کے انتہائی اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابو ظہبی میں کھیلے جارہے اس اہم میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں روی رامپال کی جگہ ہیڈن واش جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
Toss update from Abu Dhabi 📰
Australia will field first. #T20WorldCup | #AUSvWI | https://t.co/OccMX0hcWD pic.twitter.com/AYzMZeQAPX
Advertisement— ICC (@ICC) November 6, 2021
گروپ 1 سے ابھی تک کسی بھی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں یقینی رسائی کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح درکار ہے جبکہ شام میں گروپ 1 کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کو ہرانا ہوگا۔
This will be @DJBravo47's last international game, as #WestIndies look to finish the tournament with a win!
AdvertisementPredictions? 🔮 #AUSvWI https://t.co/Lm1yrAq2il #T20WorldCup pic.twitter.com/i20yUWhSwe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 6, 2021
اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اپنے اپنے میچز جیت جاتے ہیں تو انگلینڈ سمیت تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کوئی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گی۔
اسی طرح اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اپنے اپنے میچز ہار جاتے ہیں تو انگلینڈ کے 10 پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں سے بہتر نیٹ رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News