
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے محمد رضوان اور شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور آج آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مڈل آرڈر میں کھیلنے والے شعیب ملک کو فلو ہوگیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے تھے ۔
محمد رضوان اور شعیب ملک دونوں ہی بھرپور فارم میں ہیں اور شائقین سمیت ٹیم ممبران کو بھی ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News