
لاہور: ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 21 کھلاڑیوں کو لاہور میں کیمپ کیلئے مدعو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کیمپ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ حتمی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 17 دسمبر کو امارات کے لیے روانہ ہوگی۔
جن کھلاڑیوں کے کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں عباس علی، عبدالفصیح، عبدلواحد بنگلزئ، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، آصف علی اور اویس علی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں آذان اویس، فیصل اکرم، غازی غوری، حسیب اللہ،عرفان خان نیازی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد عمر، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، ذیشان احمد اور ذیشان ضمیر کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک جاری رہے جبکہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچیز 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News