پاکستانی اتھیلٹس بھارت میں شیڈول ساؤتھ ایشین کراس کنٹری چیمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ایتھیلٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان اوپن جیولین تھرو مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ارشد ندیم کی اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے جیولین تھرو کو ملک میں کافی مقبولیت ملی ہے۔ ارشد ندیم کو جب پک کیا تھا تو وہ بھی ساٹھ میٹر تھرو کررہا تھا، اس طرح ان جیولین تھرورز پر بھی توجہ دی جیے گی۔ خواہش ہے کہ ارشد کی طرح چار پانچ اتھلیٹس تیار کریں۔ اس کے ساتھ ہم تیز ترین مرد اور تیز ترین عورت کا مقابلہ بھی کروارہے ہیں۔
اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں 15 جنوری سے ساؤتھ ایشین کنٹری چیمپیئن شپ کا آغاز ہورہا ہے۔ چیمپئن شپ کے لیے اتھلیٹس کا انتخاب 5 دسمبر سے اسلام آباد میں ہونے والی کراس کنٹری چیمپیئن شپ میں سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی جوئیئر ہاکی تیم نے بھارت کے شہر بھونیشور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
