Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کون ہیں؟

Now Reading:

قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کون ہیں؟

چٹاگنگ: پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ آج ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جارہا ہے جس میں بلے باز عبداللہ شفیق ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے عدباللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے اور آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے۔

عبداللہ شفیق کا مزید کہنا تھا کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کرچکے ہیں جبکہ عداللہ شفیق اپنے ڈیبیو میچ میں 41 رنز اسکور کرکے ناٹ آوٹ رہے تھے۔

Advertisement

بائیس سالہ عبداللہ شفیق کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ ٹاپ آرڈر کے بلے باز ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم میں بھی کھیل چکے ہیں جبکہ عدباللہ شفیق ڈومسٹک کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں جس میں انہوں نے ملتان سلطانز اور سیالکوٹ انڈر 19 کی نمائندگی کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز اسکور کردیے ہیں جبکہ بنگلادیش کے شادمان اسلام 28 گیندوں پر 14 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی سیف حسن ہیں جو 12 گیندوں پر صرف 14 رنز اسکور کرسکے۔

نجم الحسین شنٹو بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 14 رنز بناکر وہ بھی آوٹ ہوگئے ہیں جبکہ مومن الحق 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر