Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹی ٹوئنٹی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

ڈھاکہ: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز ہدف دیا جسے پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹیم نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے اور یوں پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز خاصی مایوس کن رہا اور تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد رضوان صرف 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اگلے ہی اوور میں بابر اعظم بھی 7 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35، 35 رنز اسکور کیے جبکہ میچ کے اختتام کو شاداب خان نے مزید دلسچپ بنادیا۔

شاداب خان نے محض 10 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے جس میں انہوں نے 2 چھکے اور 1 چوکا بھی مارا جو ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گیا۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مہدی حسن، مستفیظر رحمان اور شریف الاسلام نے 1، 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پہلی اننگ

بنگلادیش کی جانب سے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے عاطف حسین 34 گیندوں پر 36 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے علاوہ نورالحسن نے 22 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے جبکہ مہدی حسن 20 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاداب خان، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دورہ بنگلادیش کے دوران پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر