
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک دن قرنطینہ میں گزاریں گے اور اس کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی روانگی سے قبل کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں
Members of Pakistan Test squad leave for Bangladesh #BANvPAK #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/VnWNCnfSvI
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2021
ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر بیٹس مین امام الحق، اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کوچٹا گانگ میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News