Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش کی ہوم سیریز میں انہیں آسان نہیں لیا جاسکتا، کپتان بابر اعظم

Now Reading:

بنگلادیش کی ہوم سیریز میں انہیں آسان نہیں لیا جاسکتا، کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کا اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے لیکن بنگلادیش کی ہوم سیریز میں انہیں آسان نہیں لیا جاسکتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود جو کھلاڑی شامل ہیں انہیں بنگلادیش کی پریمئر لیگ کھیلنے کا تجربہ ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل ہارنے کا دکھ ہے اور ہر کسی کو افسوس ہوا ہے لیکن اس وقت ٹیم کا مومنٹم بنا ہوا ہے اور اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر بیک کیا ہے اس لیے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کپتان بابر اعظإ کا مزید کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں سیریز کی تیاری جتنا موقع ملا اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش یہی ہے کہ ورلڈ کپ کی طرح یہاں بھی اچھا کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈھاکہ کے شیرے بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 1 بجے کھیلا جائے گا جبکہ اس میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ فہرست کے مطابق بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان مقرر کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ ٹیم میں خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی سمیت شعیب ملک اور بطور وکٹ کیپر محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر