
برطانوی بلے باز ٹام بینٹن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین بہترین فارمیٹ ہے اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہیے۔
اپنے ایک انٹریو میں ٹام بینٹن نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جو تفریح سے بھرپور ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہیے، بعض شائقین کے لئے ٹیسٹ حالانکہ ٹی 20 میچ دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے، ان کے لئے ٹی ٹین بہت اہم ہے وہ اسے فلم کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔ یہی خاصیت ٹی ٹین کو اولمپیکس کے لئے موزوں بناتی ہے۔
ٹام بینٹن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ میں اچھے بلے باز کو اپنی کارکردگی کی طرف دھیان دینا چاہیے بعض اوقات کچھ گیندیں ضائع بھی ہو جائیں تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، بس اپنے کھیل کی طرف متوجہ ہوں اور اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں کیونکہ ایک اچھا کھلاڑی کسی بھی جگہ شاٹ کھیل سکتا ہے۔
اپنی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ٹام بینٹن نے کہا کہ اکتوبر میں کرکٹ نہیں کھیلی زیادہ ورقت فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارا، قومی ٹیم میں واپس جانے کے لئے تیار ہوں لیکن زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہتا، صرف اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News