Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقہ میں کورونا کی نئی قسم، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے

Now Reading:

افریقہ میں کورونا کی نئی قسم، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے

افریقہ میں کورونا کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاؤں کے بعد آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر زمبابوے میں جاری تھے جسے آئی سی سی نے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے ویرینٹ کا ساوتھ افریقہ میں پھیلاؤں اور سفری پابندیوں کے پیش نظر ایونٹ کو ختم کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی اب رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی اور پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

آئی سی سی ہیڈ اف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کینسل کرنے پر بڑی مایوسی ہوئی ہے، زمبابوے  سے جتنا جلد ممکن ہو سکا پرواز کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق پانچ دسمبر تک کھیلا جانا تھا اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویری اینٹ کے پیش نظر ہرارے میں موجود پاکستان ویمن ٹیم کو محتاط رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی سی پی میزبان ملک اور اپنی مینجمنٹ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت افریقا کے مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خیال رہے کہ کووڈ کے اس نئے ویرینٹ کو سائنسدانوں نے بی اعشاریہ ایک اعشاریہ ایک اعشاریہ پانچ دو نو کا نام دیا ہے جبکہ اسے ویرینٹ آف کنسرن بتایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے پر وہ ہوگئے ہیں کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر