Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل

Now Reading:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل

Pakistan’s Muhammad Razzaq (L) scores a goal during the men’s field hockey match between Bangladesh and Pakistan at the Asian Championship Trophy tournament in Dhaka on December 19, 2021. (Photo by Munir Uz zaman / AFP)

ڈھاکہ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جس کا پہلا مقابلہ پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دوسرا مقابلہ بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Advertisement

واضح رہے کہ آج سیمی فائنلز میں جیتنے والی دونوں ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کا تعین کرنے کے لیے میچ بھی کل ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے میزبان ٹیم بنگلادیش کو 6 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم اپنے پول میں بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔

بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کے اسٹرائیکر اعجاز احمد مین آف دی میچ قرار پائے- پاکستان کی جانب سے اعجاز اور احمد ندیم نے 2،2 گول داغے جب کہ  سلمان رزاق ، افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست

Advertisement

علاوہ ازیں گروپ میں بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، کوریا دوسرے ، پاکستان تیسرے اور جاپان چوتھے نمبر پر براجمان تھے جب کہ بھارت کے پوائنٹس 10، کوریا 6 ، پاکستان اور جاپان کے 5،5 پوائنٹس ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر