Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل کیسے ہارا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

پاکستان آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل کیسے ہارا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سیمی فائنل ہارنے کی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق  قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر اپنی رپورٹ چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو بھیج دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے والے میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کی شکست کی وجہ دباؤ اور فیلڈنگ کی غلطیوں کو قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ کے باعث فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں۔ فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے ، کھلاڑی کبھی کبھار دباؤ میں آکر میں فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں۔

ہیڈن نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ   پاکستان ٹیم میں ایک دو نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں ،کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اور ایک یونٹ بن کر کھیلے،کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے ، کھلاڑیوں کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بالنگ کنسلٹنٹ  ورنن فلینڈر سے ٹیم کی پرفارمنس پر فیڈ بیک مانگا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر