Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے پورا ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس ایل 7: کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے پورا ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ

کراچی: کورونا کے خطرات کے پیش نظر پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لیے پورا ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے کورونا خطرات کے پیش نظر جنوری میں ہونے والے پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی اور لاہور میں پورے ہوٹلز بک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان ںصیر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ساتھ کورونا وائرس لائی، گزشتہ 24 گھنٹے مشکل رہے، ابتدا میں 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ بعد ازاں مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش کا باعث بنا جس کی وجہ سے پاک ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز رواں ماہ 27 دسمبر سے ہوگا جس کے 15 میچز کراچی اور 19 میچز لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب 12 دسمبر کو ہونے والی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں نظرانداز ہونے والے کرکٹرز کو ایک اورسنہری موقع مل گیا ہے جبکہ ہر فرنچائز اب مزید 2، 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر