
جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور اوپننگ بلے باز جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور جیمز ونس ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹریڈنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب ڈرافٹنگ میں ملتان کو کوئٹہ کی چند باریاں مل جائیں گی۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے اعظم خان کے بدلے میں افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
AdvertisementTRADE ALERTS🚨
1) @SAfridiOfficial moves to @TeamQuetta
2) @vincey14 moves to @TeamQuetta
3) @IftiAhmed221 moves to @TeamQuetta
4) @MAzamKhan45 moves to @IsbUnitedScene on ho raha hai!
What do you make of these trades?
Read more:https://t.co/wLOKoSvz41#HBLPSL7 #HBLPSLDraft pic.twitter.com/tWCfcLhRtH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 9, 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اتوار 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔
فرنچائزز گزشتہ ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو 10 دسمبر کو بند ہو جائے گی۔
گزشتہ ایڈیشن میں شاہد آفریدی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی اور وہ کمر کی انجری کا شکار ہونے سے قبل چار میچوں میں صرف دو وکٹیں لینے اور تین رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
جیمز ونس نے ملتان سلطانز کے لیے پانچ میچوں میں 174 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News