
پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
تاشقند میں ہونے والے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں طلحہ طالب نے برونز میڈل جیت کر پاکستان کے لیے پہلا میڈل حاصل کرلیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر برونز میڈل اپنے نام کیا۔
یاد رہے اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلوگرام کیٹگری میں طلحہ طالب نے 150 کلوگرام وزن اٹھاکر خوب داد وصول کی تھی۔
مقامی جم میں تربیت حاصل کرکے اولمپکس میں بہترین مقابلہ کرنے کو مبصرین کی جانب سے نوجوان ویٹ لفٹر کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News