Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین آفریدی کیخلاف حکمت عملی بنالی ہے، ویسٹ انڈین کوچ

Now Reading:

شاہین آفریدی کیخلاف حکمت عملی بنالی ہے، ویسٹ انڈین کوچ

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ویڈیو کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین  شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں اور ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں ،ہم دیکھنا چاہتے ہیں  کہ وہ شاہین کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں۔

فل سمنز نے کہا کہ  پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کا اس پریشرمیں امتحان ہوگا جبکہ پاکستانی  کھلاڑیوں کوان وکٹوں پر کھیلنے کی عادت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستانی اوپنرز مسلسل اچھا پرفارم کررہے ہیں، کوشش کریں گے اوپننگ جوڑی جلد توڑیں۔پاکستان کے اوپنرز جلد آؤٹ ہوئے تو پریشر ڈال سکتے ہیں، انہیں جلد آؤٹ کرنے کے لیے پلان اے ، بی  اور سی تیار ہیں۔

ویسٹ انڈین کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف سیریز جیتنا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں کھیلنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ  پاکستان آکر ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔ یہاں کبھی بھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ جب بطور کھلاڑی یہاں آیا تھا تب حالات مختلف تھے اب کورونا کی وجہ سے کہیں جا نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا میچ 13 دسمبر، دوسرا میچ 14 دسمبر اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے میچز بالترتیب 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر