
ایشیز سیریز کے دوسرے میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم میں گزشتہ ماہ ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے مارنس لبوشین اور جو برنس سمیت 8 شکار کرنے والے جھائی رچرڈسن کو ہیزل ووڈ کی جگہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
Australia suffers a big blow ahead of the second men's #Ashes Test. pic.twitter.com/Wvl3tuzfHt
Advertisement— ICC (@ICC) December 13, 2021
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر کو بھی منگل کے روز نیٹ میں بیٹنگ کرکے اپنی فٹنس ثابت کرنی ہوگی کہ پسلیوں کی چوٹ کے باوجود وہ میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں بصورت دیگر عثمان خواجہ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
جھائی رچرڈسن ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کوئینز لینڈر مائیکل نیسر کی جگہ ٹیم میں شامل ہو نے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر وہ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو یہ ان کا 2019 کے اوائل میں کندھے کی انجری کے بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News