
ایشیز سیریز کے میلبرن ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پر اننگز سے شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کو اننگز کی شکست سےبچنے کے لیے مزید 51 رنز درکار ہیں اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں ۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام سے قبل سیکنڈ لاسٹ اوور میں ڈیبیوٹینٹ اسکاٹ بولینڈ نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر انگلینڈ ٹیم کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
اس سے قبل مچل اسٹارک ابتدائی اوورز میں ہی 2 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔
کپتان جو روٹ (12) اور بین اسٹوکس (2) کل تیسرے دن کھیل کے آغاز میں انگلینڈ کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کی جدوجہد کے لیے میدان میں اتریں گے۔
Stumps on day two in Melbourne 🏏
Simply incredible from Australia as they end the day with a bang 💥#AUSvENG | #WTC23 pic.twitter.com/Xqm6KjWPFZ
— ICC (@ICC) December 27, 2021
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 185 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان جو روٹ 50 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔جونی بیئر اسٹو 35 ، بین اسٹوکس 25 اور اولی روبنسن 22 رنز بناسکے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3،3 مچل اسٹارک نے 2 جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
آسٹریلوی بیٹنگ لائن بھی پہلی اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور 267 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم اسے انگلینڈ پر 82 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس ہیرس 76 اور ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 4 ، اولی روبنسن اور مارک ووڈ نے 2،2 جبکہ بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 5 میچز کی سیریز میں0-2 کی برتری حاصل ہےاور اس ٹیسٹ میں فتح حاصل کرکے آسٹریلوی ٹیم سیریز میں بھی فاتح ہوجائے گی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News