کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد آج ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے دو میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز کورونا کا شکار
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر اور تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جانا ہے جس کے ہونے کا آثار انتہائی کم نظر آرہے ہیں۔
مزید کھلاڑیوں سمیت آفیشلز میں کورونا کی تصدیق کے بعد آج ویسٹ انڈیز حکام اور پی سی بی آفیشلز کے درمیان بڑی اہم بیٹھک ہوگی اور پاکستان کا دورہ کرنے والے اسکواڈ کے تمام ارکان کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
اس حوالے سے ترجمان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج دورے کو جاری رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہو گا اور دوبارہ ٹیسٹنگ کے بعد دورے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں تین کھلاڑی اور دو اسپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں جبکہ کرکٹر میں ون ڈے کپتان شائے ہوپس، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے تینوں کرکٹرز باقی میچز نہیں کھیلیں گے اور پانچوں ارکان اب آئسولیشن میں رہیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں اب تک چھ کھلاڑی کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں جو پہلے ٹی ٹونٹی میں انجرڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
