Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز کے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز کورونا کا شکار

Now Reading:

ویسٹ انڈیز کے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز کورونا کا شکار

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان آج ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ خطرے میں پڑگیا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کے مزید 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے 2 آفیشنلز بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

مزید کھلاڑیوں سمیت آفیشلز میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد آج ویسٹ انڈیز حکام اور پی سی بی آفیشلز کے درمیان اہم میٹنگ ہوگی جبکہ پاکستان کا دورہ کرنے والے اسکواڈ کے تمام ارکان کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ترجمان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج دورے کو جاری رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہو گا اور دوبارہ ٹیسٹنگ  کے بعد دورے کے حوالے سے بات ہو گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں تین کھلاڑی اور دو اسپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں جبکہ کرکٹر میں ون ڈے کپتان شائے ہوپس، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے تینوں کرکٹرز باقی میچز نہیں کھیلیں گے اور پانچوں ارکان اب آئسولیشن میں رہیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں اب تک چھ کھلاڑی کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں جو پہلے ٹی ٹونٹی میں انجرڈ ہوئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے دو میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر اور تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر