
مظفر آباد: کشمیر پریمئر لیگ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم سری لنکن مینجر کے قتل پر رنجیدہ ہے۔
چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی اور چیئرمین کے پی ایل کی قیادت میں وفد نے سری لنکن ہائی کمشنر سے سیالکوٹ واقعہ پر اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمئر لیگ؛ بھارت نے گندا کھیل شروع کردیا
اس موقع پر چیئرمین کے پی ایل ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ سری لنکن مینجر کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور دکھ کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، پوری پاکستانی قوم سری لنکن مینجر کے قتل پر رنجیدہ ہے۔
چئیرمین کے پی ایل کا کہنا تھا کہ اس جرم میں شامل ہر ایک شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا بڑا فیصلہ
سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان کی فوری کارروائی سے یقین ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل جائے گا، پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین رہے ہیں جس پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News