Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر معمولی حالات کے باوجود پاکستان میں رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں اضافہ

Now Reading:

غیر معمولی حالات کے باوجود پاکستان میں رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں اضافہ

لاہور: ایک طرف تو کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ کے متعدد سیزن اور ایونٹس التوا کا شکار ہوئے ہیں تاہم دوسری طرف ان غیرمعمولی حالات کے باوجود  پاکستان کرکٹ بورڈ کیلنڈر ایئر 2021 میں 267 ڈومیسٹک میچز کا انعقاد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

کیلنڈر ایئر 2020 میں پی سی بی نے 182 ڈومیسٹک میچز منعقد کیے تھے جبکہ یہ 267 میچز مجموعی طور پر 10 مختلف ٹورنامنٹس میں کھیلے گئے ہیں۔

Advertisement

ان ٹورنامنٹس میں پاکستان کپ 2021، ایچ بی ایل پی ایس ایل 6، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی 20، نیشنل ٹی 20، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 19 کپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، پاکستان ویمنز کپ اور پریمیئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اور قائداعظم ٹرافی شامل ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی

فائنل سمیت 31 میچز پر مشتمل قائد اعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے 29 دسمبر تک جاری رہی، جہاں ایونٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لئے کیسا رہا؟

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا ایونٹ کا یہ فائنل مقابلہ گلابی گیند سے کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ کا بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

Advertisement

فائنل میں سنچری اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر سدرن پنجاب کے علی عثمان کو بہترین بالر کا انعام دیا گیا۔

پاکستان کپ

رواں سال کا آغاز پاکستان کپ سے ہوا اور جنوری میں منعقدہ اس ایونٹ میں کل 33 میچز کھیلے گئے۔ تین مختلف وینیوز پر کھیلے گئے ایونٹ کا فائنل اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوا جہاں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2021 میں عالمی کرکٹ پر راج کرنے والے کھلاڑی

سینٹرل پنجاب کے طیب طاہر نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 12 میچز میں 60.55 کی اوسط سے 666 رنز بنائے جبکہ خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین بالر قرار پائے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6

Advertisement

بعد ازاں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا انعقاد ہوا جس کا فائنل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی۔

 پاکستان کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے، انہوں نے 11 میچز میں 69.25 کی اوسط سے 554 رنز اسکور کیے جبکہ فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ

پھر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ نے 15 سے 22 ستمبر تک 15 میچز پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی جس میں پانچ میں سے چار میچز جیتنے والی سندھ کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم ٹرافی فائنل: شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ پر جرمانہ عائد

Advertisement

خیبرپختونخوا کے عامر عظمت چار میچز میں 242 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ناردرن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زمان خان 9 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوا، اس ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جہاں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی تھامی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا دفاع کرنے میں کامیاب

Advertisement

خیبرپختونخوا کے صاحبزادہ فرحان نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 442 رنز بنائے۔ انہی کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عمران خان 16 وکٹیں لے کر باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ

(تین روزہ) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا انعقاد 29 ستمبر سے 14 نومبر تک پنجاب کے مختلف مقامات پر ہوا۔ 30 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ سندھ نے جیتا۔

بلوچستان کے عظیم گھمن 10 میچز میں 890 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے جبکہ خیبرپختونخوا کے زوہیب خان نے 9 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ سے باہر، سری لنکا اور بھارت فائنل میں پہنچ گئے

اس ٹورنامنٹ میں بھی خیبرپختونخوا کے عامر عظمت نے سب سے زیادہ رنز بنائے اور انہوں نے 5 میچز میں 67 رنز کی اوسط سے 335 رنز اسکور کیے جبکہ باؤلنگ کے شعبے میں سینٹرل پنجاب کے محمد عرفان جونیئر نے 5 میچز میں سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ

پاتھ وے کرکٹ میں 12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ ایونٹ) 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک ملک کے مختلف حصوں میں کھیلی گئی۔ چار روزہ فائنل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اس ایونٹ میں سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس نے سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد نے چھ میچز میں 92.11 کی اوسط سے 829 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کے ارحم نواب نے6 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی انڈر 19 کپ

قومی انڈر 19 کپ 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک ملک کے مختلف حصوں میں کھیلا گیا جبکہ اس ایونٹ کا  فائنل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں خیبر پختونخوا انڈر 19 بلیوز نے خیبر پختونخوا انڈر 19 وائٹس کو 43 رنز سے شکست دی۔

Advertisement

یہاں سینٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس کے آذان اویس نے پانچ میچوں میں 78.25 کی اوسط سے 313 رنز اسکور کیے جبکہ سندھ انڈر 19 بلیوز کے خواجہ محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ میں پانچ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی۔

پاکستان ویمنز کپ

پاکستان ویمنز کپ 9 سے 21 ستمبر تک کراچی میں کھیلا گیا۔ اس ایونٹ کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل پی سی بی چیلنجرز نے جیتا۔

Advertisement

پی سی بی ڈائنامائٹس کی عالیہ ریاض نے اس ایونٹ میں سات میچز میں 60.67 کی اوسط سے 364 رنز اسکور کیے جبکہ پی سی بی بلاسٹرز کی آف اسپنر ندا ڈار باؤلنگ چارٹ میں سرفہرست رہی، انہوں نے 7 میچز  میں 14 وکٹیں  حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر