Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹینس اسٹار رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Now Reading:

ٹینس اسٹار رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسپین کے ٹینس اسٹارر رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا  کہ ابوظہبی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

رافیل نڈال نے لکھا کہ  میں کچھ ناخوشگوار لمحات سے گزر رہا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں آہستہ آہستہ بہتر ہوجاؤں گا۔  میں اب گھر میں مقیم ہوں اور ان لوگوں کو آگاہ کر دیا ہے جو اس دوران مجھ سے رابطے میں تھے۔

35 سالہ ٹینس اسٹار نے مزید لکھا کہ  اس  صورتحال کے نتیجے میں مجھے اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچنا ہوگا اور میں اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اپنے مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں کسی بھی فیصلے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسپین سے تعلق رکھنے والے  سابق عالمی نمبر ایک نڈال کو رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلین اوپن سے قبل اے ٹی پی ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے میلبورن جانا تھا۔

20 عالمی اعزازات جیتنے والے ٹینس اسٹار  پچھلے چھ ماہ سے پاؤں کی چوٹ کے  سبب مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ  گزشتہ گرینڈ سلیم ایونٹس ومبلڈن اور یو ایس اوپن  میں  بھی شرکت نہیں کرسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر