
کراچی: پی سی بی نے تماشائیوں سے اسٹیڈیم کو بھرنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں فری ٹکٹ تقسیم کیے لیکن اس کے باوجود بھی اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد انتہائی کم رہی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹ فراہم کیے لیکن اس کے باوجود بھی اسٹیڈٰیم کا رخ کرنے والوں کی تعداد کم رہی جبکہ اسٹیڈیم میں شناختی عمل اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے میں بھی نرمی برتی گئی۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں مفت ٹکٹس تقسیم کیے لیکن اس کے باوجود بھی پی سی بی اسٹیڈیم کو بھرنے کی اپنی حسرت پوری نہ کرسکا اور خالی اسٹیڈیم کھلاڑیوں کو منہ چڑاتے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ غیر یقینی صورت حال کا شکار رہا کیونکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ خطرے میں پڑگیا تھا۔
بعد ازاں حکام نے ٹیموں کے گراؤنڈ میں اترنے کی نوید سنائی جس کے بعد میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق ہوا اور اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے دیا۔
پاکستان کی جانب سے بھی اچھی بیٹنگ دیکھنے کو ملی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ ساز اننگ کھیل کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی جبکہ پاکستان نے یہ میچ 3 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد رضوان کے نام رہا جنہوں نے 45 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی رواں سال انہوں نے 2 ہزار بھی مکمل کرلیے جبکہ محمد رضوان کو 3 میچز میں 203 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
خٰیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 3،0 سے اپنے نام کرلی ہے جبکہ مہمان ٹیم میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ویسٹ انڈٰیز اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے جو اب جون 2022 میں کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News