Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

Now Reading:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا
پاکستان

پاکستان

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کورونا وائرس حملہ آور ہوگیا اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز سمیت 5 مزید کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد میچ کے ملتوی ہونے کے خدشات پیدا ہوئے تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے مہمان ٹیم نے گراؤنڈ میں اترنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ اندیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کپتان نکولس پوران کے 64 رنز کی زبردست اننگز کی بدولت 3 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 ہی وکٹ کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی پورا کرلیا اور یوں ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1471512313991626753

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم ور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی۔ دونوں اوپننرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی میں چھٹی بار سنچری کی شراکت قائم کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

کپتان بابراعظم 53 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن اس دوران محمد رضوان نے اپنی جادوئی اننگز جاری رکھتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 13ویں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 2021 میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ وہ 45 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

جارح مزاج بلے باز محمد آصف نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ فخرزمان 12 رنز ہی بناسکے۔ محمد رضوان کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا جب کہ سیریز کے 3 میچوں میں 203 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کے حقدار بھی رضوان ہی ٹہرائے۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1471514001083289604

اس سے قبل  ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ معاون ثابت ہوا ۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ کپتان نکولس پورن 64 ، شمراہ بروکس  49  اور برینڈن کنگ    43  رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ڈیرن براوو 34 اور رومن پاول 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 44 رنز کے عوض 2 جبکہ شاہنواز دھانی نے 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے جب کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کے 211 رنز کے بعد یہ دوسرا بڑا اسکور ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1471523183648034820

واضح پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز جب کہ دوسرے میچ میں 9 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر