
آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان کی فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی، انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کو نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔
🏴
🇿🇦
🌴
🇵🇰Unveiling the nominees for the ICC Women’s ODI Player of the Year 2021 🤩
AdvertisementDetails 👇https://t.co/YlDg2zi3Or
— ICC (@ICC) December 29, 2021
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں بھارت کے روی چندرن اشون، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ، سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی پاکستانی کھلاڑی کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد نہ کرنے پر شائقین کا شدید ردعمل
دوسری جانب پپلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو نامزد نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا جبکہ کئی صارفین پاکستان کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کو اس فہرست میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا سال 2021 ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے جبکہ اس سال انہوں نے 17 اعشاریہ 6 کی اوسط سے گیند کرواکر 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News