
ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمئز ٹرافی کے فائنل میں آج جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایشین ہاکی چیمئز ٹرافی کے فائنل میں آج جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ جنوبی کوریا پاکستان اور جاپان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔
ایشین ہاکی چیمئز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 5-6 سے شکست دی تھی جبکہ سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کیے تھے جس کی بناء پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی نے 2 گول اسکور کیے جبکہ عمر بھٹہ، افراز اور جنید منظور نے ایک، ایک گول اسکور کیے تھے۔
ایشین ہاکی چیمئز ٹرافی کے دورے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت سے لیگ میچ کی شکست کا بدلہ لیا اور جاپان نے بھارت کو 3-5 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
واضح رہے کہ لیگ میچ میں بھارت نے جاپان کو 0-6 سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایونٹ میں پھر سے مد مقابل آئیں گی جہاں دونوں کے مابین تیسری پوزیشن کے لیے میچ ہوگا۔
یاد رہے کہ لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News