Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف، بیش نائنٹی 90 لیگ آئندہ برس منعقد ہوگی

Now Reading:

کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف، بیش نائنٹی 90 لیگ آئندہ برس منعقد ہوگی

شارجہ کرکٹ کے حوالے سے بین الاقوامی پہچان کا حامل ہے شارجہ میں نائنٹی 90 بیش کے پہلے سیزن کے لئے تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نیہان بن مبارک کی طرف سے جاری کردہ 90 گیندوں کے دلچسپ کھیل کا پہلا سیزن مئی اور جون 2020 میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جبکہ 90,90 بیش ٹی ٹوئنٹی سے زیادہ تیز اورمختصراً لیگ ہو گی۔

اس لیگ کا انعقاد شارجہ کرکٹ کونسل اور سنچری ایونٹس اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ دی نائنٹی 90 بیش کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں کئی نامورکرکٹ آئیکونز، کھلاڑی اور بین الاقوامی کاروباری ادارے سائن کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 90 گیندوں کی اننگ کے اس ٹورنمنٹ میں دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں کے علاوہ نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

نائنٹی 90 بیش امارات میں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز اور شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی سی ای او خلف بخاطر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے دلچسپ کھیلوں کی میزبانی کرنے کے بعد ہم نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بڑھتی دلچسپی کے دیکھتے ہوئے نائنٹی 90 بیش شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ تیز رفتار میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نائنٹی 90 بیش میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے مشہور نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نائنٹی 90 بیش کا اعلان رواں برس کیا گیا تھا تاہم یہ لیگ مئی ، جون 2022 میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر