Advertisement
Advertisement
Advertisement

عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا، کیریئر داؤ پر لگ گیا

Now Reading:

عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا، کیریئر داؤ پر لگ گیا

قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا  ہوگئے ہیں۔

پاسکتان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عابد علی کو  ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے تاہم اس  وقت ان کی طبیعت بہتر ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مزید 48 گھنٹے اسپتال میں رہیں گے جہاں ان کی صحت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

عابد علی کو آج سہ پہر کراچی میں واقع یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ  کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف  کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث عابد علی کے کرکٹ کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Advertisement

عابد علی 16 ٹیسٹ میچز میں 4 سنچریز اور 3 نصف سنچریز کی بدولت 49 کی اوسط سے 1180 رنز بناچکے ہیں۔انہوں نے 6  ون ڈے میچز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 234 رنز بنائے ہیں۔

عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔

یاد رہے کہ 2016 میں انگلینڈ کے اس وقت کے ابھرتے ہوئے بلے باز جیمز ٹیلر بھی دل کے عارضے میں مبتلا ہوکر 26 برس کی عمر میں کرکٹ سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے فرسٹ کلاس میچز میں 20 سنچریز کی مدد سے 46 سے زائد کی اوسط سے 9000 سے زیادہ رنز بنائے  تھے۔ ان کا لسٹ اے ریکارڈ اور بھی بہتر ہے جس میں انہوں نے 53کی اوسط سے 5000 سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر