Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے استاد ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے، شاداب کا سرفراز کو خراج عقیدت

Now Reading:

میرے استاد ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے، شاداب کا سرفراز کو خراج عقیدت

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب  کپتان شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری سوال و جواب کے سیشن میں ایک پاکستانی صحافی  نے ان سے سوال کیاکہ آپ اب بھی سرفراز احمد کو اپنا کپتان کیوں کہتے ہیں؟

شاداب خان نے جواب دیا کہ  انہوں نے مجھے سکھایا کہ قیادت کیسے کرنی ہے، اپنی ٹیم کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے، اپنے ملک اور اپنے ساتھیوں کے لیے کیسے لڑنا ہے۔ میرے استاد ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔

اس دوران دیگر صحافیوں، کھلاڑیوں اور شاداب کے فینز کی جانب سے مختلف پر مزاح سوالات پوچھے گئے۔

انگلش کھلاڑی فل سالٹ  کے ایک مزاحیہ سوال پر شاداب نے جواب دیا کہ ’سالٹی، میں اسی وجہ سے تم سے بات کرنے سے گریز کرتا ہوں‘۔

https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1472962674690510853

پی اسی ایل میں  ببل گم مین کے نام سے مشہور ہونے والے لاہور قلندرز کے بین ڈنک کے سوال پر شاداب نے الٹا ان سے ہی سوال کر ڈالا کہ ’یہ آپ ہی بتائیں‘۔

Advertisement

ماں سے متعلق  پوچھے گئےسوال پر شاداب خان نے اپنی ماں کو اپنی زندگی قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے اپنی بہترین بیٹنگ اننگز  سری لنکا کے خلاف  میچ وننگ اننگز کو قرار دیا جب پاکستان کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے  اور شاداب نے میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا تھا۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017  کے فائنل کو اپنے کیریئر  کا بہترین میچ قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفراز احمد کی قیادت میں مارچ 2017 میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے اگلے ماہ انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ کیپ بھی مل گئی تھی۔

شاداب خان 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم  میں بطور لیگ اسپنر شامل تھے اور ان ہی کی قیادت میں ٹیم کی مسلسل 11 سیریز میں فتوحات میں بھی اہم رکن رہے۔

وہ اب تک کھیلے گئے 6 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بالترتیب 14، 62 اور 73 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں 3،3 نصف سنچریز کی بدولت بالترتیب 300 اور 434 رنز بھی اسکور کر رکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں وہ 136 کے اسٹرائیک ریٹ سے 275 رنز بناچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر