Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب خان حارث رؤف کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں؟

Now Reading:

شاداب خان حارث رؤف کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں؟

قومی ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان نے اپنے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ حارث رؤف کے ہمراہ ہوائی جہاز میں موجود ہیں۔

شاداب نے تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں؟

ان کی ٹوئیٹ پر مداحوں کی جانب سے مزاح سے بھرپور جواب دیے جارہے ہیں۔

کپیٹن زینب راجا نامی ایک ٹوئیٹر صارف  نے لکھا کہ ’رشتہ تو نہیں پکا کرنے جارہے کہیں بھائی‘۔

https://twitter.com/_ZainiRaja/status/1473593465602719755

ایک اور صارف سمین نے لکھا کہ ’سیدھا میرے خوابوں میں‘۔

Advertisement

ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے مزاحیہ انداز میں ٹوئیٹ کیا کہ ’میں بتاؤں‘۔

تاہم ذرائع کے مطابق شاداب خان کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ سے معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جارہے ہیں۔

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف پاکستانی ڈومیسٹک کھلاڑی احمد دانیا ل نے ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ ’ جلد ملاقات ہوگی‘۔

https://twitter.com/AhmadDaniyal33/status/1473594511863472134

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان 4 سال پہلے  بھی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پاکستان کے 4 کھلاڑیوں حارث رؤف، محمدحسنین، سید فریدون اور احمد دانیال کے بگ بیش لیگ میں معاہدے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر